بشری بی بی کے سابق شوہر نے بھی دوسری شادی کرلی

عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے بھی دوسری شادی کرلی۔ تقریب میں صرف قریبی رشتہ داروں کو مدعو کیا گیا۔ خاور فرید مانیکا کی یہ تیسری شادی ہے۔ نکاح کی تقریب میں بیٹے اور بیٹیوں سمیت دیگر اہل خانہ نے شرکت کی۔

خاور مانیکا کی تیسری بیوی کا نام سمیرا آغا ہے، شادی کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں مانیکا فیملی کے افراد سمیت چند قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ خاور مانیکا نے 10ماہ قبل بشریٰ وٹو کو طلاق دے دی تھی، جو اب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے