لاہور: پھلرواں میں 5 افراد کو قتل کرنے والے پانچوں ملزمان نے گرفتاری دیدی

پھلرواں میں 5 افراد کو ذاتی رنجش پر قتل کرنے والے پانچوں ملزمان نے گرفتاری دے دی۔

7 اگست کو لاہور کے قریب سرحدی گاؤں پھلرواں میں دوگروپوں کے درمیان مسلح تصادم ہوا تھا جس میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک ہوئے تھے جب کہ ملزمان کی جانب سے مقتولین کے گھروں کو آگ بھی لگادی گئی تھی، پولیس نے مقدمے میں نامزد پانچوں ملزمان کے نام بلیک لسٹ میں ڈال دیئے تھے۔

جیونیوز کے مطابق مقدمے میں نامزد پانچوں ملزمان نے پولیس کو گرفتاری دے دی ہے جن میں مرکزی ملزم افتخار بھی شامل ہے جس نے عدالت سے عبوری ضانت کرارکھی تھی۔

پولیس کےمطابق ملزمان نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے دفتر میں گرفتاری دی اور گرفتاری دینے والوں میں افتخار، وقار، ذوالفقار، اشرف اور قدیر شامل ہیں جب کہ مقدمے میں نامزد 4 نامعلوم ملزمان تاحال فرار ہیں جن کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جارہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے