ایرانی خودکش حملہ آور امریکا کے 112 فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کیلیے تیار ہیں، ایرانی صحافی

تہران: ایرانی صحافی علی رضا فرقانی نے کہاہے کہ ایران نواز خود کش عناصر کسی بھی ممکنہ جنگ کی صورت میں 112 ممالک میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق فرقانی نے واشنگٹن کو دھمکی دی کہ ایران نواز خود کش عناصر کسی بھی ممکنہ جنگ کی صورت میں 112 ممالک میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے۔ایرانی ٹی وی کے مطابق علی رضا فرقانی نے کہاکہ لوگوں کو یہ جان لینا چاہیے کہ آئندہ جنگ ایرانی اسلامی انقلاب کو یقینی بنائے گی اور امریکا کا مکمل خاتمہ کر دے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے