رنویر اور دپیکا کی شادی کی تاریخ طے ہوگئی

بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی شادی کی تاریخ اور مقام طے ہوگیا۔

رنویر اور دپیکا کی جوڑی فلمی دنیا کی کامیاب ترین جوڑی مانی جاتی ہے اور دونوں نے ایک ساتھ کئی سپر ہٹ فلمیں دی ہیں۔

دونوں اداکاروں کی ایک ساتھ کامیاب فلموں میں ’رام لیلا‘، ’باجی راؤ مستانی‘ اور ’پدماوت‘ شامل ہیں۔

سلور اسکرین کی کامیاب جوڑی اب عام زندگی میں بھی ایک ہونے جارہی ہے اور گزشتہ سال سے ہی دونوں کی شادی کی خبریں عام تھیں لیکن اب شادی کی تاریخ اور مقام بھی منظرعام پر آگیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون رواں سال 20 نومبر کو اٹلی کے سیاحتی مقام لیک کومو میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔

دونوں اداکاروں کی شادی میں صرف خاندان کے چند افراد شریک ہوں گے اور مہمانوں کی تعداد صرف 30 ہے لیکن شادی کا بڑا استقبالیہ بھارت واپسی پر ہوگا۔

رنویر اور دپیکا کی شادی کی تاریخ منظر عام پر آنے کے بعد اداکار کبیر بیدی نے دونوں اداکاروں کی جوڑی کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کے درمیان کئی عرصے سے قربتیں قائم ہیں جس کے بعد سے ہی ان کی شادی کی خبریں گرم تھیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے