نو منتخب پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی غلام عباس کھاکھی انتقال کرگئے

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی ملک غلام عباس کھاکھی انتقال کر گئے۔

ملک غلام عباس پی پی 222 ملتان سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق غلام عباس کھاکھی کو چند روز قبل دل کا دورہ پڑا تھا اور وہ اسلام آباد کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے نومنتخب ایم پی اے غلام عباس کھاکھی کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا۔

غلام عباس کھاکھی کی میت شجاع آباد منتقل کردی گئی۔

اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں ضلع راجن پور کے حلقے پی پی 296 سے پی ٹی آئی کے نو منتخب ایم پی اے طارق دریشک بھی برین ہیمبرج کے باعث انتقال کرگئے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے