خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ محمود خان نے عہدے کا حلف اٹھالیا

پشاور: نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان ج اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی جہاں گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے وزیراعلیٰ محمود خان سے حلف لیا۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کابینہ میں وزراء کی شمولیت سے متعلق مشاورت بھی شروع کردی گئی جس کی حتمی منظوری چیئرمین عمران خان دیں گے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ میں زیادہ تر سابق وزراء کو شامل کرنے کا امکان ہے، اشتیاق ارمڑ، شاہ محمد خان، خلیق الرحمان، ضیاء اللہ بنگش اور تیمور سلیم جھگڑا کو وزیر بنائے جانے کا امکان ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عاطف خان اور شہرام ترکئی کو سینئر وزیر بنایا جائے گا۔

یاد رہے کہ نومنتخب وزیراعلیٰ محمود خان کا انتخاب کل اسمبلی اجلاس کے دوران عمل میں لایا گیا، انہوں نے 77 ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کے مدمقابل متحدہ اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار میاں نثار گل نے 33 ووٹ حاصل کیے۔

ایوان میں اپنے پہلے خطاب میں نومنتخب وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبے کے حقوق کے لیے جدوجہد کریں گے اور عوام کے بھروسے کو ٹھیس نہیں پہنچنے دوں گا، ہم نے جو وعدے کیے ہیں اس پر مکمل عمل کریں گے، پی ٹی آئی کے منشور اور عمران خان کے ویژن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

محمود خان کا مزید کہنا تھا کہ اداروں کو مضبوط کریں گے اور کرپشن کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر جہاد ہوگا، اقلیتوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کیے جائیں گے ، ہم صوبے کے لوگوں پر سرمایہ کاری کریں گے، تعلیم، صحت اور سماجی شعبوں کی ترقی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے