افغان حکومت کا آج سے 3 ماہ کیلئے طالبان سے جنگ بندی کا اعلان

کابل: افغان حکومت نے عید الاضحیٰ کے موقع پر آج سے 21 نومبر تک تین ماہ کے لیے طالبان سے جنگ بندی کااعلان کردیا۔

دوسری جانب طالبان کی طرف سے چار روزہ جنگ بندی کا حتمی اعلان ہیبت اللہ اخوند زادہ کی طرف سے کیا جائے گا، تاہم طالبان نے عیدالاضحیٰ پر سیکڑوں قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو تین ماہ کی جنگ بندی کی پیش کش کی ہے، جنگ بندی کی پیشکش آج سے 12 ربیع الاول تک تین ماہ کے لیے کی گئی ہے۔

افغان صدر کے مطابق مشروط جنگ بندی اُس وقت تک جاری رہے گی جب تک طالبان جنگ بندی کا احترام کریں گے۔

افغان حکام کے مطابق یہ سیزفائر صرف طالبان کے ساتھ کیا گیا ہے، اس میں اسلامک اسٹیٹ (داعش) سمیت دیگر شدت پسند گروپ شامل نہیں ہیں۔

دوسری جانب پاکستان نے جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد ایسے تمام اقدامات کی حمایت کرتا ہے، جس سے افغانستان میں دیر پا امن قائم ہو۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کے جشن آزادی کے موقع پر یہ اعلان اور زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔

مزید کہا گیا کہ پاکستان عیدالاضحیٰ کے تہوار کو تمام فریقین کی جانب سے سیزفائر کے لیے مناسب موقع سمجھتا ہے اور ایسے اقدامات امن و استحکام کا ماحول پیدا کرنے میں مددگار ہوں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے