کراچی:پاک کالونی میں پولیس کی کارروائی، گینگ وار ڈکیت ساجد واجد کا بھانجا گرفتار

کراچی: شہرِ قائد کے علاقے پاک کالونی میں پولیس نے کارروائی کرکے گینگ وار کے اہم ملزم شیراز عرف ڈکیت کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم گینگ وار کے ساجد واجد ڈکیت کا بھانجا ہے، جس کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی۔

پولیس کے مطابق ملزم قتل، اقدامِ قتل، بھتہ خوری اور پولیس مقابلوں میں مطلوب تھا۔

ملزم علاقے میں عرصہ دراز سے ساجد واجد اور ماجد تربتی کے منشیات کے اڈے چلا رہا تھا۔

اس کے علاقہ ملزم شیراز تین سگے بھائیوں ثاقب عرف سکو، حاجی کاشف اور آصف عرف آئو کے قتل میں بھی ملوث ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کے ساتھی غازی خان، شاکر شاکا، فہد لاشاری اور ماما یعقوب چھاپے کے دوران فرار ہوگئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے