خیبرپختونخوا کی 15 رکنی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبرپختونخوا کی 15 رکنی کابینہ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شہرام تراکئی لوکل گورنمنٹ، تیمور سلیم جھگڑا وزیر خزانہ جبکہ محمد عاطف خان وزیر سیاحت کے ساتھ سینیئر وزیر ہوں گے۔

سید اشتیاق محکمہ جنگلات، حاجی قلندر لودھی کو محکمہ خوراک کے پی کا قلمدان سونپ دیا گیا۔

شکیل احمد خان محکمہ ریونیو، محب اللہ کو محکمہ زراعت خیبرپختونخوا جبکہ ڈاکٹر امجد علی منرل ڈیولپمنٹ خیبرپختونخوا کا قلمدان دیا گیا ہے۔

ضیا اللہ خان بنگش کو وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا مشیر مقرر کیا گیا ہے جبکہ سلطان محمد خان قانون اور ہشام انعام اللہ خان محکمہ صحت کے پی کا قلمدان دیا گیا ہے۔

اسی طرح کامران خان بنگش انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا کے وزیر ہونگے جبکہ عبدالکریم وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے انڈسٹریز ہوں گے۔

اس کے علاوہ شاہ محمد خان وزیر اعلیٰ کے پی کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ ہوں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے