مولانا فضل الرحمان سرگرم: آج کراچی پہنچ کرایم کیو ایم اور جے ڈی اے سے ملیں گے

کراچی: پیپلز پارٹی کے سوا دیگر اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ صدارتی امیدوار مولانا فضل الرحمان آج کراچی پہنچیں گے اور ایم کیو ایم اور جے ڈی اے قیادت سے ملاقات کریں گے۔

متحدہ مجلس عمل کے مرکزی ترجمان شاہ اویس نورانی کے مطابق صدر ایم ایم اے مولانا فضل الرحمان آج کراچی پہنچ کر مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمان گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے صدر پیر صاحب پگاڑا سے شام 5 بجے کنگری ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔

ایم ایم اے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادر آباد بھی جائیں گے جہاں ان کی ملاقات خالد مقبول صدیقی اور دیگر پارٹی رہنماؤں سے ہوگی۔

یا رہے کہ 4 ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے لیے مولانا فضل الرحمان نے اپنے وکیل کے ذریعے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جب کہ نامزدگی فارم جمع کرانے والوں میں پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن اور تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی بھی شامل ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے