عاطف کی آواز میں ماضی کے مشہور گانے ‘چلتے چلتے’ پر شائقین کا ملا جل ردعمل

پاکستان کے نامور گلوکار عاطف اسلم کی خوبصورت آواز لیجنڈری بھارتی اداکارہ مینا کماری پر فلمایا گیا گانا ’چلتے چلتے‘ میں بھی شامل ہوگئی تاہم ان کی آواز میں گائے گئے گانے پر شائقین کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔

بالی وڈ کی آنے والی فلم ’مترن‘ کا تیسرا گانا ’چلتے چلتے‘ ریلیز کیا گیا ہے جس کی گلوکاری عاطف اسلم نے انجام دی۔

درحقیقت یہ گانا 1972 میں ریلیز ہونے والی فلم ’پاکیزہ‘ ہے جس کے لریکس غلام محمد نے لکھے اور لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر نے اپنی مدھر آواز میں اسے گایا تھا۔

یہ فلم 1972 کی مشہور فلموں میں سے ایک تھی جس میں اداکارہ مینا کماری نے مرکزی کردار نبھایا تاہم ان پر فلمایا گیا گانا ’ یوں ہی کوئی مل گیا تھا،،، چلتے چلتے‘ آج بھی بے حد مقبول ہے۔

فلم ’مترن‘ کے لیے اس گانے کو ریمیک کیا گیا ہے جس کے لریکس تنیشک بگچی نے لکھے ہیں۔

عاطف اسلم نے گانے کو ٹوئٹر پر تمام مداحوں سے شیئر کیا جس پر کچھ نے پسندیدگی کا اظہار کیا جب کہ کچھ نے تبصرے کرتے ہوئے لکھا کہ حقیقی گانے کو بگاڑ دیا ہے اور عاطف اسلم نے اس بار ’آئیکونک‘ گانے کے ساتھ انصاف نہیں کیا۔

گزشتہ ہفتے عاطف اسلم نے عید الاضحی پر بھی استاد نصرت فتح علی خان کا مشہور گانا ’دیکھتے دیکھتے‘ کا ریمیک پیش کیا تھا جس پر بھی پرستاروں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے