کراچی: انسداد دہشتگردی عدالت نے زہرہ شاہد قتل کے دو ملزمان کو سزائے موت سنادی

کراچی: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما زہرہ شاہد کے قتل کیس کے دو ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنادی۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پانچ سال بعد زہرہ شاہد قتل کیس کا فیصلہ سنایا جس میں کیس کے دو ملزمان راشد عرف ٹیلر اور زاہد عباس کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی گئی جب کہ عدالت نے دو ملزمان عرفان اور کلیم کو عدم شواہد کی بنا پر بری کردیا۔

رینجرز پراسیکیوٹر کے مطابق سزائے موت پانے والے ملزمان کا تعلق ایم کیوایم سے ہے، ملزمان نے دوران تفتیش زہرہ شاہد کے قتل کا اعتراف کیاتھا جب کہ کیس کے گواہان نے بھی ملزمان کی شناخت کی تھی۔

واضح رہےکہ زہرہ شاہد کو 2013 میں کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع ان کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا اور پولیس نے واقعے میں ملوث چار ملزمان گرفتار کیے تھے۔

حکومت کی جانب سے زہرہ شاہد کے قتل میں ملوث ملزمان نشاندہی پر 25 لاکھ روپے انعام بھی رکھا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے