‘بلیو وہیل’ کے بعد ‘مومو گیم’ بھی جان لیوا بن گیا، کولمبیا میں 2 بچوں کی خودکشی

کئی لوگوں کی جان لینے والے خطرناک گیم ‘بلیو وہیل’ کے بعد اب ’مومو گیم چیلنج‘ نے بھی اپنے پنجے گاڑنے شروع کردیئے، جس کا نشانہ کولمبیا کے دو بچے بنے۔

دی ٹیلیگراف کی ایک رپورٹ کے مطابق کولمبیا میں 48 گھنٹوں کے دوران ایک 16 سالہ لڑکے اور 12 سالہ بچی کی خود کشی کے واقعات سامنے آئے، جس کا تعلق مومو گیم سے ہے۔

رپورٹ کے مطابق دونوں بچے ایک دوسرے کو جانتے تھے اور لڑکے نے ہی بچی کے ساتھ گیم شیئر کیا تھا۔

مومو گیم دراصل سوشل میڈیا اکاؤنٹس یعنی واٹس ایپ، یوٹیوب اور فیس بک پر لنک کے ذریعے شیئر کیا جاتا ہے۔ اس میں ایک خوفناک آرٹ تصویر کو استعمال کیا جاتا ہے، جسے مدر برڈ بائی لنک فیکٹری (Mother bird by link factory) کہا جا رہا ہے تاکہ بچوں میں تجسس پیدا کردیا جائے

اس کے لنکس سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہے ہیں جو کہ جان لیوا ثابت ہو رہے ہیں۔

ان لنکس میں کچھ مختلف چیلنجز ہیں جنہیں پورا نہ کرنے کی صورت میں دھمکایا جاتا ہے اور بچوں کو خود کشی کرنے پر مائل کردیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس بلیو وہیل گیم وائرل ہوا تھا جو 50 چیلنجز پر مشتمل تھا، جس کا آخری چیلنج خودکشی تھا۔ اس چیلنج کے نتیجے میں متعدد نوجوان اپنی زندگی سے ہاتھ بھی دھو بیٹھے تھے۔

تاہم ان دونوں گیمز پر وزارت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے پاکستان میں پابندی عائد کر رکھی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے