وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، 8 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دیئے جانے کا امکان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، جس کے دوران وزارتوں اور ڈویژنز کے صوابدیدی فنڈز کی واپسی سمیت کئی اہم فیصلوں کی منظوری دی جائے گی۔وفاقی کابینہ 8 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دے گی۔

اجلاس کے دوران بیرون ملک غیر قانونی سرمایہ کی واپسی سے متعلق ٹاسک فورس اور ملک میں انسانی حقوق کے تحفظ کےحوالے سے وزارت انسانی حقوق سفارشات پیش کرے گی۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے قائم مقام سی ای او کی تقرری کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

آج کے اجلاس میں وفاقی وزارت تعلیم کےحوالے سے ٹاسک فورس بھی اپنی رپورٹ پیش کرے گی جبکہ چیف کمشنر افغان مہاجرین کی تقرری کی منظوری بھی دے گی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران پاک-چین جوائنٹ ریسرچ سینٹر برائے ارتھ سائنسز کے قیام کے معاہدہ کی منظوری بھی دی جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے