وزیراعظم پاک امریکا تعلقات کی بحالی کیلئے پُرامید

وزیراعظم عمران خان پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کی بحالی کے لیے پُرامید ہیں۔

امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں کی۔

وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے دوران پاک امریکا تعلقات کی بحالی کے حوالے سے سوال پر وزیراعظم عمران خان نے جواب دیا کہ وہ شروع سے ہی پُرامید ہیں اور ایک اسپورٹس مین ہمیشہ پرُ امید رہتا ہے۔

امریکی سیکریٹری خارجہ دورہ پاکستان کے بعد بھارت کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

مائیک پومپیو نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی۔

مائیک پومپیو نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ پاکستانی حکام کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں میں سفارتی اور ملٹری ٹو ملٹری تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے