خیبرپختونخوا کےایک قومی، 9 صوبائی اسمبلی حلقوں میں 14 اکتوبر کو ضمنی انتخاب ہوگا

پشاور: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 14 اکتوبر کو خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کے ایک اور صوبائی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 14 اکتوبر کو این اے 35 بنوں، پی کے 3 سوات، پی کے 7 سوات، پی کے 44 صوابی، پی کے 53 مردان، پی کے 61 نوشہرہ، پی کے 78 پشاور، پی کے 97 ڈی آئی خان اور پی کے 99 ڈی آئی خان میں ضمنی انتخابات ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق:

این اے 35 بنوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 82 ہزار 785 ہے۔

پی کے 3 سوات میں ایک لاکھ 46 ہزار 180 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔

پی کے 7 سوات میں ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار 719 ہے۔

پی کے 44 صوابی میں 2 لاکھ 2 ہزار 601 ووٹرز ہیں۔

پی کے 53 مردان میں ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار 352 ہے۔

پی کے 61 نوشہرہ میں ایک لاکھ 39 ہزار 517 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔

پی کے 64 نوشہرہ میں ایک لاکھ 60 ہزار 728 ووٹرز ہیں۔

پی کے 78 پشاور میں ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 75 ہزار 379 ہے۔

پی کے 97 ڈی آئی خان میں ایک لاکھ 55 ہزار 32 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔

پی کے 99 ڈی آئی خان میں ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 58 ہزار 670 ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے