آواران: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک، ایک جوان شہید

آواران: بلوچستان کے ضلع آواران میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان کے ضلع آواران میں انٹیلیجنس بنیادوں پر آپریشن کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے جب کہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گردوں کی جانب سے فائر کی گئی گولیاں لگنے سے 24 سالہ سپاہی رمز علی شہید ہوئے جن کا تعلق خیرپور میرس سے ہے جب کہ آپریشن کے دوران نائیک یعقوب زخمی بھی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گرد مشکئی میں پاک فوج کے قافلے پر حملے میں ملوث تھے جس میں 5 جوان شہید ہوئے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے