افغانستان میں فورسز کی چوکیوں پر طالبان کے حملوں میں 30 اہلکار ہلاک پاکستان کا حملے پر اظہار افسوس

کابل: افغانستان کے صوبے بغلان میں طالبان جنگجوؤں نے سیکیورٹی فورسز کی چوکیوں پر حملہ کر کے 30 اہلکاروں کو قتل کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق درجنوں طالبان جنگجوؤں نے افغانستان کے صوبے بغلان میں فوجی اور پولیس چوکیوں پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 30 افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

افغان سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب طالبان جنگجوؤں نے صوبہ بغلان کی 5 آرمی اور 8 پولیس چوکیوں پر قبضہ کرلیا ہے اور عام شہریوں کو بھی نشانہ بنایا تاہم سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکتوں کے حوالے سے سرکاری سطح پر تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

ادھر افغان صوبے بادغیس پولیس کے ترجمان نقیب اللہ امینی نے دعویٰ کیا ہے کہ ضلع ابکماری میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں طالبان کمانڈر مولوی نذیر اپنے دیگر 11 جنگجوؤں کے ہمراہ مارا گیا ہے۔

دوسری جانب کابل میں خود کش دھماکے میں 3 افراد ہلاک اور 14 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ خود کش دھماکا موٹر سائیکل سوار شخص نے افغان لیڈر احمد شاہ مسعود کی 17 ویں برسی میں شرکت کے لیے جانے والے قافلے پر کیا۔

[pullquote]پاکستان کا کابل میں دہشت گردانہ حملے پر اظہار افسوس[/pullquote]

اسلام آباد: پاکستان نے افغان دارالحکومت کابل میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ایک بیان میں اتوار کو ہونے والے کابل حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہماری ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، ہم حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہم دہشت گردی کی ہر قسم کی مذمت کرتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افغان حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

کابل میں ہونے والے خودکش حملے میں کم از کم 7 افراد جاں بحق اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے