الیکشن کمیشن کے حکم پر پی کے 23 شانگلہ پر دوبارہ پولنگ

پشاور: الیکشن کمیشن کے حکم پر خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشست پی کے 23 شانگلہ میں دوبارہ پولنگ جاری ہے۔

25 جولائی کے عام انتخابات میں خواتین ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 10 فیصد سے کم ہونے کے باعث الیکشن کمیشن نے الیکشن دوبارہ کرانے کا حکم دیا تھا جس کے بعد آج پی کے 23 کے صوبائی حلقے میں پولنگ ہورہی ہے۔

صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہو ا جو کسی وقفے کے بغیر شام 6 بجے تک جاری رہے گا، حلقے میں مجموعی طور پر 135 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔

اس نشست پر 13 امیدوار مدمقابل ہیں جن میں تحریک انصاف کے شوکت یوسفزئی، متحدہ مجلس عمل کے محمد یار، عوامی نیشنل پارٹی کے عمر زادہ اور پیپلز پارٹی کے افسر الملک نمایاں ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے