پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرت کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد کی خصوصی عدالت کے جج جسٹس یاور علی اور جسٹس نذر اکبر نے سنگین غداری کیس کی سماعت کی۔

اس موقع پر خصوصی عدالت کے سربراہ جسٹس یاور علی نے ریمارکس دیے کہ آخری مرتبہ سنگین غداری کیس ملتوی کررہے ہیں، کیس کو ادھر یا اُدھر منطقی انجام تک پہنچانا ہے۔

جسٹس یاور علی نے کہا کہ 9 اکتوبر سے سنگین غداری کیس کی روزانہ سے سماعت ہوگی، استغاثہ ٹیم کے سینئر رکن نصیرالدین نئیر بطور عدالتی معاون دلائل دیں گے۔

خصوصی عدالت کے سربراہ نے حکومتی نمائندہ سے استفسار کیا کہ سنگین غداری کیس میں تمام شہادتیں ریکارڈ ہوچکی ہیں، حکومت ملزم کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے کیا اقدامات کررہی ہے۔

اس موقع پر وزارت داخلہ کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ انٹر پول کے ذریعے پرویز مشرف کی گرفتاری کی درخواست کی گئی تھی۔

جسٹس یاور علی نے ہدایت کی کہ وزارت داخلہ آئندہ سماعت پر تحریری طور پر بتائے ملزم کو پیش کرسکتے ہیں یا نہیں جس کے بعد عدالت نے کیس کی مزید سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے