شہباز شریف بیگم کلثوم نواز کی میت لینے لندن روانہ ہوں گئے

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف بیگم کلثوم نواز کی میت لینے غیر ملکی پرواز کے ذریعے لندن روانہ ہوں گئے ہیں

شہباز شریف لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے لندن کے لئے روانہ ہوئے۔

دوسری جانب پے رول پر اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر جاتی امرا میں موجود جہاں ان کے رشتے دار اور (ن) لیگی رہنماؤں کی آمد جاری ہے۔

سابق وزیراعظم، ان کی صاحبزادی اور داماد کے پے رول پر رہائی کے دورانیے میں پنجاب کابینہ کی جانب سے اضافے کا امکان ہے جب کہ شریف فیملی نے رسم قل تک 5 روز کے لیے پیرول پر رہائی کی درخواست کی ہے۔

یاد رہے کہ کینسر کے مرض میں مبتلا بیگم کلثوم نواز طویل علالت کے بعد گزشتہ روز لندن کے اسپتال میں انتقال کر گئی تھیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے