بیگم کلثوم کی وفات کےباعث پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس موخر

بیگم کلثوم نوازکےانتقال اور سوگ کےباعث آج بروز جمعرات پارلیمنٹ کامشترکا اجلاس ملتوی کردیاگیا۔اجلاس سے صدر مملکت کو خطاب کرناتھا۔

قومی اسمبلی کامشترکہ اجلاس کلثوم نوازکی تدفین اور رسم قل کےباعث موخرکردیاگیا۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیرکو طلب کرنےکی تجویزدی گئی ہے۔

وزارت پارلیمانی امورنےاجلاس موخرکرنےکی سمری وزیراعظم کوبھجوائی تھی۔پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس سےصدرمملکت عارف علوی نےخطاب کرناتھا۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے بھی اجلاس ملتوی کرنےکی درخواست کی گئی تھی جس کی پیپلزپارٹی نے بھی حمایت کی تھی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے