سرسری نگر: بھارتی فوج کا مقبوضہ وادی میں آپریشن، 7 کشمیری شہید

سری نگر: بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور نہتے کشمیریوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے مقبوضہ وادی میں آپریشن کیا جہاں ضلع بارہ مولا، کپواڑہ اور ریاسی کے علاقوں میں آپریشن کیے گئے جس دوران بھارتی فوج کی بربریت میں 7 کشمیری شہید ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کااستعمال بھی کیا جب کہ تینوں اضلاع میں انٹرنیٹ سروسز معطل اور تعلیمی ادارے بھی بند کردیئے گئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے