بیگم کلثوم نواز کی میت پاکستان پہنچادی گئی، تدفین آج ہوگی

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی میت پاکستان پہنچادی گئی، انہیں آج جاتی امرا میں نواز شریف کے والد میاں محمد شریف کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

بیگم کلثوم نواز گزشتہ کئی ماہ سے کینسر میں مبتلا تھیں اور اسی موذی مرض سے لڑتے لڑتے بدھ (11 ستمبر)کو خالق حقیقی سے جاملیں۔

لندن سے سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی میت کے ساتھ نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف، سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے اہل خانہ، نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کے اہلخانہ، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری اور برجیس طاہر سمیت کئی سیاسی و سماجی شخصیات بھی لاہور پہنچیں۔

کلثوم نواز کے صاحبزادے حسین اور حسن نواز پاکستان نہیں آئے۔

بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ آج شام جاتی امرا کے شریف میڈیکل سٹی گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نماز جنازہ پڑھائیں گے۔

پاکستان آمد سے قبل گزشتہ روز بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ لندن کی ریجنٹس پارک مسجد میں ادا کی گئی تھی، جس میں اہلخانہ اور مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنما چوہدری نثار سمیت کئی سیاسی رہنماؤں اور برٹش پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی تھی۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت کے لیے بیگم کلثوم نواز کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے