چاند کی پرائیویٹ سیر، اب خواب نہیں حقیقت

’چاند کا رنگ سرمئی (gray) ہے اور وہ پلاسٹر آف پیرس کی طرح نظر آتا ہے‘، یہ بات آج سے تقریباً 60 برس قبل جم لور نے دنیا کو بتائی تھی، جس کا تجربہ انہوں نے امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے چند خلاء باز ساتھیوں کے ساتھ کیا تھا اور آج جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے چاند کا قریب سے نظارہ کرنا ممکن ہوگیا ہے۔

جی ہاں ایلون مسک کی اسپیس فلائٹ کمپنی اسپیس ایکس نے اعلان کیا ہے کہ چاند کی سیر کرنا اب خواب نہیں حقیقت ہوگا کیوں کہ اسپیس ایکس کمپنی کا تیار کردہ خاص بگ فیلکن راکٹ (بی ایف آر) ایک مسافر کو چاند کی سیر کروانے جارہا ہے۔

اسپیس ایکس نے اس کا باقاعدہ اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرتے ہوئے بتایا کہ ‘کمپنی نے ایک پرائیویٹ مسافر سے معاہدہ کیا ہے، جو بی ایف راکٹ میں چاند کے ارد گرد سیر کرے گا’۔

اسپیس ایکس نے لکھا، ‘یہ عام انسانوں کے لیے اہم قدم ہے، جو خلاء کا سفر کرنا چاہتے ہیں، 17 سمتبر کو معلوم ہوگا کہ اس سفر پر کون اور کیوں جارہا ہے’۔

واضح رہے کہ چاند کا یہ سفر کون کرے گا، اس حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

اسپیس ایکس کے مطابق اب تک صرف 24 انسان چاند پر جاسکے ہیں اور 1972 کے اپولو مشن کے بعد سے کسی نے بھی چاند کا سفر نہیں کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے