بیگم کلثوم نواز کی رسم قل آج ادا کی جائے گی

لاہور: سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی رسم قل آج جاتی امراء میں ادا کی جائے گی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی رسم قل آج جاتی امراء میں ادا کی جائے گی، رسم قل میں صرف خاندان کے افراد شریک ہوں گے جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور شریک چیئرمین بلاول بھٹو اور آصف زرداری بھی آج تعزیت کے لیے جاتی امراء جائیں گے۔

دوسری جانب شہبازشریف نے کارکنوں کو بیگم کلثوم نواز کی رسم قل میں شرکت سے روک دیا ہے، سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ شدید موسم کے پیش نظر رسم قل میں صرف خاندان کے افراد ہی شریک ہوں گے لہذا کارکنان اپنےعلاقوں میں ہی قرآن خوانی کا اہتمام کریں۔

بیگم کلثوم نواز گزشتہ برس سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھیں اور لندن میں ان کا علاج جاری تھا، وہ 11 ستمبر کو خالق حقیقی سے جاملی تھیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے