پشاور: تحریک انصاف کے رہنما عاطف خان نے اے این پی کے امیر حیدر ہوتی کی این اے 21 مردان سے الیکشن میں کامیابی کو چیلنج کردیا۔
خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر کھیل عاطف خان نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما امیر حیدر ہوتی کی کامیابی کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے۔
عاطف خان کی درخواست پر پشاور ہائیکورٹ نے امیر حیدر کو نوٹس جاری کردیا ہے۔
دوسری جانب عاطف خان نے عوامی نیشنل پارٹی کے ہی رہنما حمایت اللہ مایار پر ہتک عزت کا بھی دعویٰ دائر کیا ہے جس میں اے این پی رہنما پر انتخابی جلوسوں کےدوران غلط زبان استعمال کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
عاطف خان نے حمایت اللہ مایار پر اسلام آباد کی مقامی عدالت میں دعویٰ دائر کی جس پر عدالت نے انہیں سمن جاری کرتے ہوئے 24 ستمبر کو طلب کرلیا۔