امریکا کا پاک بھارت وزرائے خارجہ کی مجوزہ ملاقات کا خیرمقدم

واشنگٹن: امریکا نے پاک بھارت وزرائے خارجہ کی مجوزہ ملاقات کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نوریٹ نے پریس بریفنگ کے دوران پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات کو دونوں ممالک کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملاقات سے دونوں ملکوں کو مل کر بیٹھنے اور بات کرنے کا موقع ملے گا۔

امریکی ترجمان کا کہنا تھاکہ امریکا پاکستانی اور بھارتی وزرائے اعظم کے درمیان مثبت پیغامات سے بھی آگاہ ہے، امید ہے دونوں ممالک کے درمیان اچھے اور مضبوط تعلقات کے لیے ماحول بنے گا۔

پاکستانی وزیراعظم کی طرف سے بھارتی ہم منصب کو لکھے گئے خط کے جواب میں گزشتہ روز بھارت نے پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات کے لیے حامی بھر لی ہے جس کے بعد پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات 27 ستمبر کو نیویارک میں ہوگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے