اداکارہ میرا کے گھر مجلس عزا کا اہتمام

جہاں پاکستان بھر میں دین حق کی سربلندی کے لیے حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہُ اور ان کے رفقا کی عظیم قربانیوں کی یاد میں مجالس اور جلوسوں کا اہتمام کیا گیا۔

وہیں بعض اداکاروں نے بھی حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہُ اور ان کے رفقا کی قربانیوں کی یاد میں مجالس منعقد کیں۔

اداکارہ میرا نے بھی اپنے گھر میں مجلس عزا کا اہتمام کیا، جس میں ان کے ساتھ ان کی والدہ اور بھائی سمیت دیگر خواتین اور اہل محلہ ساتھ نظر آئے۔

میرا نے اپنے ٹوئٹر پر مجلس عزا کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہُ اور ان کے رفقا کی عظیم قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے انہیں خراج بھی پیش کیا۔

تصاویر میں اداکارہ میرا کو غم میں افسردہ دیکھا جاسکتا ہے، جب کہ ان کے ساتھ مجلس میں شریک دیگر خواتین اور ان کے اہل خانہ بھی غم حسین میں ڈوبی نظر آئیں۔

علاوہ ازیں میرا نے لاہور میں ہونے والے ایک ماتمی جلوس میں بھی شرکت کی، جہاں وہ بچوں اور دیگر عام افراد میں گھل مل گئیں.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے