حنیف عباسی اڈیالہ سے اٹک جیل منتقل

نوازشریف کی اڈیالہ جیل سے رہائی سے قبل جیلر کے کمرے میں ملاقات کرنے پرلیگی رہنما حنیف عباسی کو اٹک جیل منتقل کردیاگیاہے۔

نواز شریف کی رہائی کے موقع پر اڈیالہ جیل کے جیلر کے کمرے میں ایفی ڈرین کیس کے مجرم حنیف عباسی نے اپنے قائد سے ملاقات کی تھی۔ یہ تصویر سامنے آنے کے بعد اعلی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی۔

سزا یافتہ مجرم حنیف عباسی کو اڈیالہ سے اٹک جیل منتقل کردیا گیا۔جیل ذرائع کےمطابق حنیف عباسی کودورکنی تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات پر اٹک جیل بھیجا گیا۔ آئی جی جیل خانہ جات کی فوری ہدایت پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ میڈیا پر نشر ہونے والی تصویر کے بعد آئی جی جیل خانہ جات نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی۔

اڈیالہ جیل کےسپرنٹنڈنٹ سعید اللہ گوندل کےخلاف بھی کارروائی کا امکان ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے