شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک، کیپٹن سمیت 7 جوان شہید

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک جب کہ پاک فوج کے کیپٹن سمیت 7 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریش رد الفساد کے تحت پاک فوج نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر شمالی وزیرستان کے علاقوں گرلامی اور سپیرا کنٹر میں آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 9 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کے ایک گروپ کی سرحد پار سے آ کر کمپائونڈ میں چھپنے کی اطلاع تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے افسر سمیت 7 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، شہدا میں کیپٹن جنید، حوالدار عامر، حوالدار عاطف، حوالدار ناصر، حوالدار عبدالرزاق، سپاہی سمیع اور سپاہی انور شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ آپریشن میں مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے جب کہ کارروائی کے بعد علاقے کو کلیئر کروا دیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے