اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور پیر زادہ نورالحق قادری کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کا نام لئے بغیر طنز اور تنقید کے نشتر

اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور پیر زادہ نورالحق قادری کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کا نام لئے بغیر طنز اور تنقید کے نشتر

مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں وہ دین کے ٹھیکیدار نہیں بلکہ چوکیدار ہیں .

پیرزادہ ڈاکٹر نور الحق قادری نے کہا کہ دین کو ٹھیکے داروں کی ضرورت ہے اور نا چوکیداروں کی . انہوں نے کہا کہ وہ بتائیں جب وہ پارلیمنٹ میں بڑے عہدے پر تھے اس وقت انہیں دین کی چوکیداری کیوں یاد نہیں آئی .

پارلیمنٹ سے نکلتے ہی انہیں مدارس بھی یاد آجاتے ہیں اور دینی مسائل بھی

ہمیں پرائی شادی میں عبداللہ کہنے والے کیوں بھول جاتے ہیں ہم پاکستان کے لئے کھڑے ہیں . انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کے مسائل حل ہو رہے ہیں تو پھرشادی بھلے عبداللہ کی ہو یا عبدالرحمن کی ، یہ ہمارے لیے ہماری ہی شادی ہے .

پی ٹی آئی دینی جماعت نہ سہی لیکن دین بیزار جماعت بھی نہیں ہے . وہ ملک میں دینی اقدار ، شعائر کا تحفظ کرے گی . انہوں نے کہا کہ ان کی وفا اللہ ، رسول ، صحابہ اور اہل بیت کے ساتھ ہے .

ڈاکٹرنور الحق قادری نے کہا کہ امت مسلمہ کو بے شمار مسائل اور سازشوں کا سامنا ہے .عراق، شام، یمن، افغانستان سمیت دیگر ملکوں میں غیر کی سازشوں کے آلہ کار خود مسلمان بنے

مسلمان ہی مسلمانوں کے دشمن بنے ہوئے ہیں، ہمیں ان سازشوں سے خود کو بچانا ہوگا. تقریب سے جامعہ نعیمیہ اسلام آباد کے پرنسپل اور جماعت اہل حرم کے سربراہ مفتی محمد گلزار نعیمی نے خطاب کیا . انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر نور الحق قادری کا جس خانوادے سے تعلق ہے ، امید ہے کہ وہ پاکستان میں بین المذاہب و مسالک ہم آہنگی اور رواداری کے فروغ کے لیے بھر پور اقدامات کریں گے.

تقریب میں مسلم ہینڈ کے کنٹری ڈائریکٹر سید ضیاء النور شاہ ، پیر عبید احمد ستی ، ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری ثاقب اکبر ، پیر آف کوٹ مٹھن شریف ، کالم نگار مظہر برلاس ، ضیاء الحق نقشبندی ، سجاد اظہر سمیت علماء اور مشائخ بھی شریک ہوئے .

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے