پاکستان اور روس کے مابین 10 ارب ڈالر گیس منصوبے کے ایم او یو پر دستخط

ماسکو: پاکستان اور روس کے درمیان گیس کی فراہمی کے 10 ارب ڈالر مالیت کے منصوبے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے گئے جس کے تحت روس سمندر کے راستے پاکستان کو گیس فراہم کرے گا۔

پاک روس تعلقات میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے اور دونوں ممالک کے مابین گیس کی فراہمی کے 10 ارب ڈالر لاگت کے منصوبے کا ایم او یو سائن کردیا گیا۔

یہ دستخط روس کے دارالحکومت ماسکو میں کیے گئے جس کے لیے پاکستان پٹرولیم ڈویژن کے حکام ماسکو پہنچے۔ ایم او یو پر پاکستان کی جانب سے پیٹرولیم ڈویژن کے ایڈیشنل سیکریٹری شیر افغان اور روس کی وزارت توانائی کے اعلیٰ افسر نے دستخط کیے۔

معاہدے کے تحت پاکستان روس سے 50 کروڑ سے 1 ارب مکعب فٹ گیس یومیہ درآمد کرے گا گیس کی فراہمی سمندر کے راستے عمل میں آئے گی جس کے لیے روس طویل ترین پائپ لائن بچھائے گا۔

معاہدے کے بعد اب اس منصوبے کی باقاعدہ فیزیبلٹی اسٹڈی شروع ہوجائے گی پھر دونوں ممالک کے درمیان ٹیرف پر بات چیت ہوگی اس کے بعد کمرشل معاہدے پر دستخط ہوں گے۔

دریں اثنا گیس پائپ لائن منصوبے کے ایم او یو کے بعد روس کی گیس کی بڑی کمپنی ’گیس فارم‘ اور پاکستان کی سرکاری کمپنی ’انٹر اسٹیٹ گیس سسٹمز‘ کے درمیان بھی معاہدہ ہوگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے