جعلی خبروں کو بے نقاب کرنے کیلئے وزارت اطلاعات نے ٹوئٹر اکاؤنٹ بنالیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں اور پروپیگنڈے کی نشاندہی کیلئے ٹوئٹر اکاؤنٹ متعارف کرادیا۔

سوشل میڈیا پر ‘فیک نیوز’ یعنی جھوٹی خبروں کی بھرمار ہے۔ یہ فیک نیوز سوشل میڈیا کے ذریعے تیزی سے پھیلتی ہیں اور لوگ انہیں بغیر تصدیق کیے نہ صرف آگے بڑھاتے ہیں بلکہ ان پر اعتبار بھی کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر آئے روز حکومتی اقدامات یا جعلی نوٹیفکیشن شیئر کیے جاتے ہیں جو کہ وفاقی حکومت کے خلاف پروپیگنڈے کے طور پر استعمال ہورہا ہے۔

اب حکومت بھی سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں اور پروپیگنڈے کے تدارک کیلئے باقاعدہ میدان میں آگئی ہے اور اس حوالے سے ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ بنایا گیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اس حوالے سے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کا بروقت سرکاری طور پر جواب دینے کے لیے ’فیک نیوز بسٹر‘ ( @FakeNews_Buster) نامی اکاؤنٹ بنایا گیا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ یہ اکاؤنٹ ان کی ہدایت پر بنایا گیا ہے جس سے جھوٹی خبروں پر بروقت جواب دیا جائے گا اور جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف کارروائی کی بھی درخواست کی جائے گی۔

سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ سے سب سے پہلے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کی مبینہ بہن ملیکا بخاری کو ’بینظر انکم سپورٹ پروگرام‘ کی چیئرپرسن بنائے جانے کی خبروں کی تردید کی گئی ہے۔

اس ٹوئٹ میں وضاحت کی گئی کہ ملیکا بخاری کو نہ ہی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا چیئرپرسن بنایا گیا ہے اور نہ ہی ان کا زلفی بخاری سے تعلق ہے۔

سوشل میڈیا پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں سوشل میڈیا کا استعمال بڑھنے کے ساتھ ساتھ وہاں جھوٹی خبریں بھی پھیلائی جا رہی ہیں جن پر لوگ یقین کر لیتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے