سونامی سے متاثرہ انڈونیشیا میں ملبے تلے ایک ہزار افراد کی موجودگی کا خدشہ

جکارتہ: انڈونیشیا میں زلزلے اور سونامی سے اموات کی تعداد 1558 تک پہنچ گئی جب کہ متاثرہ شہر ستوپور پرو میں ملبے تلے ایک ہزار سے زائد افراد کی موجودگی کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

انڈونیشین ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے ترجمان سٹوپو پرواؤ کا کہنا ہے کہ زلزلے اور سونامی سے متاثرہ علاقوں پالو، بالاروا اور پیٹوبو میں ریسکیو اور سرچ آپریشن اب بھی جاری ہے۔

ترجمان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں مٹی تلے اب بھی ایک ہزار افراد ہوسکتے ہیں جہاں سونامی سے تقریباً تین میٹر گہرے گھڑے پڑ چکے ہیں۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں زمین نم ہونے کے باعث سرچ اور ریسکیو آپریشن میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، اب تک پیٹابو سے 26 اور بالاراؤ سے 48 افراد کو محفوظ نکالا گیا ہے اور مزید افراد کی تلاش کا کام جاری رہے گا۔

دوسری جانب نیشنل ریسکیو ایجنسی کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ متاثرہ شہر پالو کے ہمسایہ علاقے بالاراؤ میں زلزلے کے بعد تقریباً 1700 گھر منہدم ہوئے۔

28 ستمبر کو انڈونیشیا کے ساحلی شہر پالو میں 7.5 شدت سے آنے والے زلزلے کے باعث اب تک موصول ہونے والی اطلاعات میں مطابق 70 ہزار گھر تباہ یا انہیں نقصان پہنچا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے