کراچی: پارہ چنار کا رہائشی شخص گلشن اقبال میں ‘غیرت کے نام’ پر قتل

کراچی: شہرِ قائد کے علاقے گلشن اقبال میں پارہ چنار کے رہائشی ایک شخص کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 8 میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں ایک شہری ہلاک ہوگیا تھا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول کی شناخت ارشاد کے نام سے ہوئی، جو پارہ چنار کا رہائشی تھا اور کراچی میں گاڑی چلانے کا کام کرتا تھا۔

پولیس کے مطابق ارشاد کو اُس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ کسی کام سے گاڑی میں اکیلا جارہا تھا۔

واقعے کے بعد پولیس نے مقتول کی لاش کو اسپتال منتقل کیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتول کو پانچ گولیاں ماری گئیں۔

حکام کے مطابق ارشاد نامی شہری کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا۔

مزید بتایا گیا کہ مقتول کے پارہ چنار میں ایک خاتون کے ساتھ تعلقات تھے، جس پر اُسے وہاں چند ماہ قبل قتل کردیا گیا تھا۔خاتون کے قتل کے بعد ارشاد بھاگ کر کراچی آگیا اور اس نے یہیں سکونت اختیار کرلی۔

مقتول کے بھائی نے پولیس کو ریکارڈ کروائے گئے اپنے بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ارشاد کو پنچائیت کے فیصلے پر ہی قبیلے کے لوگوں نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔

قتل کے مقدمے میں لڑکی کے والد اور رشتہ داروں کو نامزد کیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے