گوجرانوالہ میں فائرنگ، دو پی ٹی آئی کارکن جاں بحق

گوجرانوالہ کے مدنی روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پاکستان تحریک انصاف کے دو کارکن جاں بحق ہوگئے۔

فائرنگ کا واقعہ رات دس بجے کے قریب پیش آیا، جب ہیلمٹ پہنے موٹر سائیکل سوار ملزمان نے دونوں کارکنوں کو گھر کے قریب فائرنگ کر کے قتل کیا۔ مقتولین کی شناخت ضیغم بھنڈر اور قیصر کے ناموں سے کی گئی ہے۔

پولیس نے دونوں افراد کی لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔ اہل علاقہ کے مطابق دونوں کارکنوں کو پی ٹی آئی سے وابستہ ہونے پر قتل کیا گیا، جب کہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر سیاسی نہیں لگتا، تاہم تحقیقات کر رہے ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ قیصر کچھ روز قبل ہی بیرون ملک سے وطن واپس آیا تھا۔ قیصر اور ضیغم آپس میں بزنس پارٹنر تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے