معاذاللہ کیا حضرت عمر رض نے کوئی ویلفئیر سٹیٹ قائم کی تھی؟

سوشل ڈیموکریسی اور ویلفئیر سٹیٹ

سوشل ڈیموکریسی ایک "ویلفئیر سٹیٹ” کے قیام کی جدوجہد کرتی ہے۔ سوشل ڈیموکریسی اس سرمایہ دارانہ نظریہ کوکہتے ہیں جو لبرل اور اشتراکی تصورات اور پالیسیوں کی آمیزش کی بنیاد پر سرمایہ دارانہ نظام زندگی کے اہم تضادات کو واضح کر کے سرمایہ دارانہ عدل کے قیام کی جستجو کرتی ہے۔

سوشل ڈیموکریسی لبرل طرز معاشرت کی تصدیق کرتی ہے اور لبرل معاشروں کی طرح سوشل ڈیموکریٹ معاشرے بھی خودغرضی، شہوت پرستی، جنسی بے راہ روی اور اخلاقی گراوٹ کی غلاظتوں سے سرشار ہوتے ہیں۔

دنیا میں سب سے زیادہ حرامی بچے سوشل ڈیموکریٹ (سویڈن) ممالک میں ہیں، سب سے زیادہ اغلام باز سوشل ڈیموکریٹ (نیدرلینڈ) ممالک میں ہیں، سب سے زیادہ طلاقیں سوشل ڈیموکریٹ (فن لینڈ) ممالک میں دی جاتی ہیں اور سب سے زیادہ خودکشیاں بھی سوشل ڈیموکریٹ ممالک (سوئٹزرلینڈ) میں کی جاتی ہیں۔ دہریوں اور ابلیس پرستوں کا قومی آبادی میں تناسب بھی سوشل ڈیموکریٹ ملک (نیدر لینڈ) میں سب سے زیادہ ہے۔

یہ ہے وہ شے جسے "ویلفئیر سٹیٹ” کہتے ہیں اور ہمارے بعض اسلامی مفکرین بھی مسلمانوں کو اس کے خواب دکھاتے ہیں۔ اتنا ہی نہیں بلکہ ان کے خیال میں معاذ اللہ حضرت عمر (رض) نے بھی ایک ویلفئیر سٹیٹ قائم کردی تھی!

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے