افغان پارلیمانی انتخابات: پولنگ کے دوران دھماکا اور فائرنگ

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پولنگ اسٹیشن کے قریب دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوگئے جب کہ صوبہ غور میں شدت پسندوں کے حملے میں 4 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

افغانستان میں پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ جاری ہے تاہم قندھار میں گزشتہ روز دہشت گرد میں پولیس چیف کی ہلاکت کے بعد پولنگ مؤخرہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولیس چیف نے بتایا کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے شمالی علاقے میں قائم پولنگ اسٹیشن کے قریب بم نصب تھا جو ناکارہ بناتے ہوئے پھٹ گیا۔

پولیس چیف کے مطابق بم دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوگئے جن میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب خبر ایجنسی کے مطابق افغان صوبے غور میں شدت پسندوں نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہےکہ حملوں کے بعد پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی بڑھادی گئی جس کے تحت مزید 20 ہزار نفری تعینات کی گئی ہے۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش کے مطابق پارلیمانی انتخابات کے لیے 32صوبوں میں 4900 پولنگ سینٹر اور 20ہزارپولنگ اسٹیشن قائم گئے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے