جسٹس انوار الحق نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کےعہدے کا حلف اٹھالیا

لاہور: جسٹس انوار الحق نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کےعہدے کا حلف اٹھالیا۔

جسٹس انوار الحق کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس میں ہوئی، جہاں گورنر پنجاب چوہدری سرور نے ان سے حلف لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور لاہور ہائیکورٹ کے جج صاحبان بھی تقریب حلف برداری میں شریک تھے۔

واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد یاور علی مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائر ہوگئے ہیں۔

جس کے بعد گزشتہ روز صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس انوار الحق کو لاہور ہائیکورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے