تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد بابا حیدر زمان انتقال کرگئے

ایبٹ آباد: تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد بابا حیدر زمان انتقال کرگئے۔

خیبرپختونخوا کے علاقے ہزارہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے بابا حیدر زمان طویل عرصے سے علیل تھے۔

بابا حیدر زمان ہزارہ صوبے کے لیے چلائی جانے والی تحریک کے قائد تھے اور انہوں نے اس حوالے سے بھرپور تحریک چلائی۔

بابا حیدر زمان صوبائی وزیر اور 2 مرتبہ ایبٹ آباد کے چیئرمین اور ناظم بھی رہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے