قومی اسمبلی کا اجلاس: شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈر کیلئے درخواست جمع

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) نے شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے لیے درخواست جمع کرادی۔

صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس 29 اکتوبر کو طلب کیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) نے ایوانِ زیریں کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی حاضری یقینی بنانے کے لیے ان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست قومی اسمبلی میں جمع کرائی۔

درخواست سابق اسپیکر ایاز صادق، مرتضیٰ جاوید عباسی اور طاہرہ اورنگزیب، زہرا ودود فاطمی اور مریم اورنگزیب کے دستخط کے ساتھ جمع کرائی گئی ہے۔

واضح رہےکہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف آشیانہ اقبال کیس میں نیب کی حراست میں ہیں، وہ اسمبلی کے گزشتہ اجلاس میں بھی پروڈکشن آرڈر جاری ہونے پر شریک ہوئے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے