چارسدہ: گھریلو تنازع پر فائرنگ، پریس کلب کے جنرل سیکریٹری سمیت 4 افراد جاں بحق

چارسدہ: صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر چارسدہ میں گھریلو تنازع پر فائرنگ سے 2 خواتین اور بچےسمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ مرنے والوں میں چارسدہ پریس کلب کے جنرل سیکریٹری احسان شیرپاؤ بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق چارسدہ کے علاقے تالا شاہ میں گھریلو جھگڑے پر ارشد جمال نامی ایک شخص نے فائرنگ کرکے اپنی والدہ، بھابھی اور 2 سالہ بھتیجے کو قتل کردیا۔

فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہو رہا تھا کہ راستے میں اسے چارسدہ پریس کلب کے جنرل سیکریٹری احسان شیرپاؤ ملے، جس پر اُس نے ان کی گاڑی پر بھی فائرنگ کردی اور فرار ہوگیا۔

فائرنگ کے نتیجے میں احسان شیرپاؤ موقع پرہی دم توڑ گئے۔

واضح رہے کہ احسان شیرپاؤ ملزم کے چچازاد بھائی تھے۔ ملزم کی شناخت ارشد جمال کے نام سے کی گئی۔

پولیس کے مطابق ملزم آئس کا نشہ کرتا ہے اور اس سے قبل اپنی بیوی کو بھی قتل کرچکا ہے۔

پولیس نے شواہد اکھٹے کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے