نا اہلی کے بعد پہلی بار نواز شریف کی پارلیمنٹ ہاوس آمد

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے، جہاں وہ پارٹی کے مشترکہ پارلیمانی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پارلیمنٹ کے گیٹ پر نواز شریف کا استقبال کیا اور دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا۔

جس کے بعد نواز شریف، شہباز شریف کے ساتھ قائد حزب اختلاف کے چیمبر میں چلے گئے۔

واضح رہے کہ نواز شریف کے اعزاز میں آج ظہرانہ بھی دیا جائے گا، جس کے لیے مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ بینکوئٹ ہال دینے کی درخواست کر رکھی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے