گوادر: نجی ہاؤسنگ اسکیم کے تعمیراتی کام میں مصروف مزدوروں پر فائرنگ، 5 جاں بحق

گوادر: صوبہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے علاقے جیوانی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق گزشتہ روز جیوانی کے علاقے گنز میں مزدور نجی ہاؤسنگ اسکیم کے تعمیراتی کام میں مصروف تھے کہ اس دوران نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں چار مزدور موقع پر جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا، تاہم آج ایک زخمی دم توڑ گیا، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 5 ہوگئی۔

لیویز حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق کراچی، سکھر، پشاور اور خضدار سے ہے۔

حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئیں۔

دوسری جانب پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے