وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب، موجودہ صورتحال زیرغور آنے کا امکان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران ملک کی سیاسی و معاشی صورت حال پر غور کیا جائے گا جب کہ کابینہ کو وزیراعظم کے دورہ چین سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آسیہ بی بی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال بھی زیر غور آنے کا امکان ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے آسیہ بی بی سے متعلق فیصلے کے بعد ملک بھر میں مذہبی جماعتوں کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے جس کے باعث تعلیمی ادارے بند اور سڑکیں بند ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے