شیو سینا کی پاکستانی گلوکارغلام علی کو بھارت میں کنسرٹ سے روکنے کی دھمکی

ghulam ali

ہندو انتہاء پسند تنظیم شیو سینا نے پاکستانی گلوکار غلام علی کو بھارت میں کنسرٹ سے روکنے کی دھمکی دے دی۔

مقامی میڈیا کے مطابق  شیو سینا نے غلام علی کا کنسرٹ رکوانے کے لئے آرگنائزر کو لیٹربھی بھجوا دیا ہے ۔شیو سینا نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ 9اکتوبر کو غلام علی کا کنسرٹ نہیں ہونے دینگے،کنسرٹ کیا گیا تو اپنے اندازمیں احتجاج کرینگے۔خط میں کنسرٹ روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیاہے کہ پاکستان کے ساتھ ثقافتی روابط نہیں رکھنا چاہتے ۔

یہ بھی اطلاعات ہیں کہ شیو سینا کی دھمکی کے بعد غلام علی کا کنسرٹ منسوخ کردیاگیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے