مولانا سمیع الحق قتل کیس کی تحقیقات: دارالعلوم حقانیہ میں رسم قل

راولپنڈی : جمعیت علماء اسلام (س) کے امیر مولانا سمیع الحق کے قتل کیس کی تحقیقات جاری ہے جب کہ دارالعلوم حقانیہ میں ان کے ایصال ثواب کے لیے رسم قل بھی ادا کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی تفتیشی ٹیم سفاری اسپتال پہنچی جہاں مولانا سمیع الحق کو زخمی حالت میں سب سے پہلے لے جایا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیشی ٹیم نے اسپتال کے عملے، نرسز اور ڈاکٹر سے پوچھ گچھ کی، پولیس ذرائع کے مطابق سفاری اسپتال کے ڈاکٹروں نے مولانا سمیع الحق کی موت کی تصدیق کی تھی۔

2 اکتوبر کو نامعلوم افراد نے مولانا سمیع الحق کے گھر میں گھس کر انہیں چاقوؤں کے وار سے قتل کردیا تھا۔

دوسری جانب اکوڑہ خٹک میں شہید کے مدرسہ دارالعلوم حقانیہ میں مولانا سمیع الحق شہید کی رسم قل ادا کی جا رہی ہے جب کہ تعزیت کے لیے سیاسی و مذہبی شخصیات اور دیگر افراد کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

مولانا سمیع الحق کی قبر پر فاتحہ خوانی اور ایصال ثواب کےلیے دعائیں مانگی جا رہی ہیں اور اس موقع پر دارالعلوم حقانیہ کے اطراف سیکورٹی بڑھا دی گئی، مدرسے پر پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے