آمدن سے زائد اثاثے: نیب نے حمزہ اور سلمان شہباز کو طلب کرلیا

لاہور: نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات میں شہبازشریف کے صاحبزادوں کو ایک بار پھر طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں گرفتار شہبازشریف کے بیٹوں حمزہ اور سلمان شہباز کو طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ دونوں کو آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کے سلسلے میں 9 نومبر کو طلب کیا گیا ہے۔

واضح رہےکہ نیب سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کےخلاف بھی آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کررہاہے جب کہ اسی سلسلے میں اس سے پہلے سلمان شہباز کو نیب حکام ایک مرتبہ طلب کر چکے ہیں۔

جب کہ حمزہ شہباز نے گرفتاری سے بچنے کے عدالت سے حفاظتی ضمانت لے رکھی ہے۔

اس کے علاوہ نیب شہبازشریف کے داماد علی عمران کے خلاف بھی آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کررہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے