آئی ایم ایف کا وفد 2 ہفتوں کے دورے پر آج اسلام آباد پہنچے گا

اسلام آباد: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد 2 ہفتوں کے دورے پر آج اسلام آباد پہنچے گا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں آج آئی ایم ایف کی ٹیکنیکل ٹیم کے ساتھ مذاکرات شروع ہوں گے، جس کے دوران پاکستان آئی ایم ایف کو اپنی مالی ضروریات سے آگاہ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد پاکستان میں دو ہفتے قیام کے دوران پاکستان کے ادائیگیوں کے توازن ، مجموعی ملکی معیشت اور برآمدات کے فروغ کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لے گا۔

آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں وزارت خزانہ ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)، اسٹیٹ بینک اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے مالی پیکیج کی درخواست کر رکھی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے